اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ
ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ نواز شریف کسی سے ناراض نہیں ہیں، وفاق ہو یا پنجاب، کوئی بنیادی فیصلہ ان کی مشاورت کے بغیر نہیں ہوتا، نواز شریف نے پارٹی کو مقبول اور عوامی جماعت بنایا، وہ کسی سے نہیں روٹھے ، مکمل فعال اورمتحرک ہیں ۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے بعد نواز شریف نے ہی پارٹی کو عوامی اور مقبول ترین بنایا، نواز شریف کے بیانات کی کمی آہستہ آہستہ دور ہو جائے گی۔
ن لیگ کے صدر کا انتخاب، نواز شریف کے مقابلے پر 10 لوگوں نےکاغذات نامزدگی حاصل کرلیے
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بعد شہباز شریف اہم ترین رہنما ہیں، وہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں مصروف ہیں، نئے پارٹی صدر کا انتخاب صاف و شفاف ہوگا، ہم پارلیمانی جمہوری نظام پر یقین رکھتے ہیں ۔
انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی ٹوئٹ پر کہا کہ دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں مجیب الرحمان جیسے انجام سے بچائے، وہ 13 سال سے کسی جماعت یا سیاسی رہنما سے بات چیت کو تیار ہی نہیں ہیں۔