صدر ن لیگ کا انتخاب، رہنماؤں کی پارٹی سیکریٹریٹ آمد جاری

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:49 Second

مسلم لیگ ن کے صدر کیلئے انتخاب آج ہو گا جس کے لیے رہنماؤں کی پارٹی سیکریٹریٹ آمد جاری ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کمیشن کے 4 ارکان میں عشرت اشرف، اقبال ظفر، کھیل داس اور جمال شاہ کاکڑ بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے رکن کھیل داس کوہستانی پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے ہیں۔

کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے لیے ن لیگ سندھ کےصدر بشیر میمن بھی ماڈل ٹاون پہنچ گئے۔

مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کےصدر امیر مقام اور ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر بھی ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

آج دوپہر 12 بجے تک کاغذات جمع کرائے جا سکیں گے اور 1 بجے ان کی جانچ پڑتال ہو گی۔

کاغذات ڈھائی بجے تک واپس لیے جا سکتے ہیں جس کے بعد 3 بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہو گی۔

پارٹی صدر کے الیکشن کے لیے 4 بجے جنرل کونسل کے اجلاس میں ووٹنگ ہو گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %