پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس، کراچی نے مشترکہ طور پر سمندر میں 675 کلوگرام آئس قبضے میں لے لی۔ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کے ساتھ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کرتے ہوئے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز، نے بحیرہ عرب میں 23 مئی کو ایک کشتی پر بورڈنگ آپریشن کیا اور کامیابی سے نارکو (675 کلوگرام آئس) کا بھاری ذخیرہ پکڑا۔
ضبط شدہ نارکو کی تخمینہ قیمت 37 ملین امریکی ڈالر یا بین الاقوامی مارکیٹ میں 10 بلین روپے ہے۔منشیات کشتی کے مختلف حصے میں چھپائی گئی تھیں۔اور اس کارروائی کے دوران کشتی کے عملے کے07 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار اسمگلر اور منشیات کا ذخیرہ قانونی کارروائی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پی ایم ایس اے اور کسٹمز انٹیلی جنس کی جانب سے انسداد منشیات کا کامیاب مشترکہ آپریشن پاکستان کے میری ٹائم زونز میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور ہمارے پانیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے میری ٹائم قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کا عزم کرتا ہے۔