کراچی، داماد کی فائرنگ سے سسر قتل

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:27 Second

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں داماد نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے سسر کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے پر داماد نے سسر پر فائرنگ کی، متوفی کی شناخت حسنین مرزا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے زخمی حسنین کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم داماد موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %