0
0
Read Time:39 Second
یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول 4 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 3روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 15 مئی کو آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی گئی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے54 پیسےفی لیٹرکمی کی گئی تھی۔