مرکزی سیکریٹریٹ پر یلغار ان کے خوف کی عکاس ہے، پی ٹی آئی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:54 Second

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ چور اور ان کے حواری اپنا انجام نگاہوں کے سامنے دیکھ کر باؤلے ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق مرکزی سیکریٹریٹ پر غیر قانونی یلغار ان کے باطن میں موجود خوف کی عکاس ہے۔

اسلام آباد: PTI سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیا گیا

آئین و قانون سے وابستگی اور پُرامن سیاسی جدوجہد کے عزم کو احمق ہماری کمزوری سمجھ رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ مرکزی سیکرٹریٹ توڑ کر سمجھتے ہیں کہ ہمیں غیرفعال یا بانی پی ٹی آئی کی کال پر ملک کے طول و عرض سے امڈتے عوامی سمندر کے آگے بند باندھ لیں گے۔

تحریک انصاف نے پچھلے دو سال سے ان کی ہر بدمعاشی کا جواب آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر دیا ہے، پاکستان کا ہر گھر تحریک انصاف کا مرکز بن چکا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ایک لمحے کو رُکیں گے نہ ہی اب انہیں وطنِ عزیز میں لاقانونیت، غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا گندا کھیل مزید جاری رکھنے کی اجازت دیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %