وفاقی مالی خود مختاری کہاں ہے؟ مزمل اسلم

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:40 Second

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی مالی خود مختاری کہاں ہے؟ حکومت ٹیکس اور ریلیف کے بارے میں فیصلے نہیں کرسکتی تو یہ مینڈیٹ کی توہین ہے۔

اپنے ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت تاریخ بنانے جارہی ہے، 24 مئی کو بجٹ پیش کریں گے، نئےسال کا بجٹ بھی ذمےداری کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جس میں عوامی خدمات کی بہتری پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی ہے۔

مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کرغزستان میں پھنسے طلبہ خیبرپختونخوا حکومت سے رابطےکر رہے ہیں، صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو واپس لائے۔

ان کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی اب خصوصی فلائٹ آپریشن ختم کرنا چاہ رہی ہے، جب تک ضرورت ہے خیبرپختونخوا حکومت کی فلائٹس کو جاری رکھا جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %