ایک مخصوص طبقے کو مکمل طورپرکلین چیٹ دینے کیلئے عالمی طاقتوں کی مدد سے ایک فرمائشی پروگرام ترتیب دے دیاگیاہے

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 18 Second

سینیٹر فیصل واڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مخصوص طبقے کو مکمل طورپر کلین چیٹ دینے کیلئے عالمی طاقتوں کی مدد سے ایک فرمائشی پروگرام ترتیب دے دیاگیاہے ،پروپیگنڈے کا ہدف ایس آئی ایف سی ، دوست ممالک اور پاکستان میں آنے والی عالمی سرمایہ کاری ہے ،کشمیر میں حالیہ منصوبہ بندی کرنے والے اور اس پروپیگنڈے کے کھلاڑی ایک ہی ہیں اپنے ایک بیان میں فیصل واڈا نے کہا کہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ایک بار پھر ایک مخصوص میڈیا گروپ کے ذریعے پروپیگنڈہ پروگرام ترتیب دے دیاگیا ہے جس کے کردار عالمی طاقتوں سے جڑ ے وکی لیکس کے کھلاڑی ہی ہیں اور اس پروگرام میں ایک جماعت کو مکمل طور پر کلین چٹ دینے کا پروگرام فائنل کرلیاگیا ہے ،فیصل واڈا نے سوال اٹھایا کہ کیا آزاد کشمیر میں ہونے والی منصوبہ بندی، اس کھیل کے کھلاڑی ایک ہی ہیں پروپیگنڈا میں ممکنہ طور پر کئی اہم شخصیات کی پراپرٹیز سے متعلق گمراہ کن تفصیلات بتائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ایک مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینیکا فرمائشی پروگرام بھی بنایاگیا ہے، آنے والی اس مہم کا ٹارگٹ ایس آئی ایف سی، دوست ممالک، پاکستان میں آنے والی عالمی سرمایہ کاری ہی سینیٹر فیصل واڈا نے کہا کہ سوال یہ بھی ہے کہ اس کا حتمی ہدف کون ہی وقت آنے پر سب بتاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ خبر ہے مخصوص میڈیا گروپس میں پھر کوئی پروپیگنڈا ہونے کو ہے، اس کے کردار بھی عالمی طاقتوں سے جڑے وہی لیکس والے کھلاڑی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %