وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لئے 23ارب روپے فوری فراہم کرنے کی منظوری

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:41 Second

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔ پیر کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس کا انعقادیہاں اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، آزاد کشمیر کے وزرا اور اعلی سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے زعما نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے فوری فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔کشمیری قیادت اور جملہ شرکا نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %