سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس 9 مئی کے ثبوت ہیں، نو مئی میں جو لوگ ملوث تھے اسکی تحقیقات ہونی چاہیے، پوری پارٹی کو کیوں سزا دی جا رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ میرا واسطہ بہت پرانا ہے، بانی پی ٹی آئی سے کہا ہم بند گلی میں تو نہیں چلے گئے تو کہا راستہ نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مالک صرف سویلین ہیں، جب کوئی بند گلی میں چلا جائے تو معاملات تباہی کی طرف جاتے ہیں، سیاسی جماعت اس لیے بناتے ہیں تو راستے نکلتا ہے۔
عارف علوی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس لیے کہتے ہیں آئین کے بغیر کوئی راستہ نہیں، بات چیت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں بات چیت حل ہے، معیشت بہتر ہونی چاہیے، سب یہی چاہتے ہیں۔
سابق صدر نے کہا کہ شرم کی بات ہے دو کروڑ سے اوپر بچے اسکولوں سے باہر ہیں، یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ پاکستان میں حادثاتی جمہوریت بنی ہے، کبھی یک طرفہ فیصلہ نہ کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی خوداری سے ملتی ہے، وہ جیل میں رہے گا، ڈیل نہیں کرے گا، کراچی کے تاجروں نے کہا قیدی نمبر 804 سے بات کریں، میں اس پلیٹ فارم سے بانی پی ٹی آئی کی عکاسی کرنا چاہتا ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا بھائی ہے، جو وفد آرہے ہیں ان کو خوش آمدید کہتے ہیں، چائنا کوریڈور کو سپورٹ کرتے ہیں، ملک میں عبوری بحران ہے ختم ہو جائے گا، مثبت قیادت کو آنے دیں تب معاملہ چلے گا۔
عارف علوی کا کہنا ہے کہ وکیلوں کے نعروں سے آپ کے جذبات کی عکاسی ہو گئی، معلوم ہے محتلف بار ایسوسی ایشنز میں انتشار کی شرارت ہو رہی ہے، اس وقت نظریں عدلیہ کی طرف ہیں، 6 ججز نے آواز اٹھائی۔
سابق صدر نے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات ہوئی اسے کوئی خوف نہیں، ان کو بہت سی پیشکش کی گئیں انہوں نے نہیں مانیں۔