پاکستان کا تباہ کن سیلاب پرافغانستان سے اظہار افسوس، ترجمان دفترخارجہ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:32 Second

پاکستان نے تباہ کن سیلاب کے بعد افغانستان سے اظہار افسوس کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ،افغانستان کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں اور اچانک سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور املاک کو پہنچنے والے بڑے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

ہمارے خیالات اور دعائیں متاثرین کے خاندانوں، زخمیوں اور اس قدرتی آفت سے متاثرہ کمیونٹیز کے ساتھ ہیں اور ہم لاپتہ افراد کی جلد دستیابی کے لیے بھی دعا گو ہیں۔پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %