0
0
Read Time:45 Second
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس امجد رفیق نے آٹھ صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ وقوعہ کی ایف آئی آر پانچ روزبعد درج ہوئی،متاثرہ سکول ٹیچر نے تین روز تک کسی کو وقوعہ کے بارے میں نہیں بتایا، متاثرہ خاتون نے پولیس کو واقعے کی فوری اطلاع بھی نہیں کی،تاخیرسے مقدمہ درج کرنے پرشک و شبہات پیدا کرتا ہے۔
لیڈی ڈاکٹرکے مطابق بھی کوئی نمونہ متاثرہ خاتون کے جسم سے نہیں ملا،پراسکیوشن کیس کو ثابت کرنے میں ناکام رہی،گواہوں کے بیانات میں تضاد پایاگیا، عدالت نے ملزم امجد علی کی چودہ سال کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ملزم امجد علی کے خلاف تھانہ شور کورٹ میں 2016 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔