کسانوں کے نام پر کسی کو سیاست چمکانے نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:33 Second

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کسانوں کے نام پر کسی کو سیاست چمکانے نہیں دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی سیاست کی آڑ میں کسانوں کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں، پنجاب حکومت نے کسانوں کے کسی نمائندے کو گرفتار نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے حقیقی نمائندوں سے مکمل رابطے میں ہے، صوبائی حکومت کسانوں کے ہر قسم کے مفاد کا تحفظ کر رہی ہے اور کرے گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ ایک مخصوص جماعت اپنے لوگوں کے ذریعے گندم کے معاملے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %