سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 9 Second

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ایم این اے افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر نے سائرہ افضل تارڑ اور ان کے اہل خانہ کے نام جاری تعزیتی پیغام میں مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم افضل تارڑ ایک زیرک اور بردبار سیاسی شخصیت کے مالک انسان تھے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی ملک و قوم اور اپنے حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پیش کی جانے والی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات ان کے اہل خانہ کے لئے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔

سپیکر نے مرحوم کےبلند درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی اپنے علاقے کے عوام اور ملک کے لیے پیش کی جانے والی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %