پنجاب: بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:36 Second

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم دے دیا۔

مریم نواز نے 29 اپریل تک صوبے میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی پر پیشگی اقدامات کی ہدایات کرتے ہوئے نکاسی آب کے لیے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کا حکم دیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ افسران کو تمام شفٹ فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کے لیے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں کے عوام کو صورتِ حال سے پیشگی خبردار کیا جائے جبکہ دیہی علاقوں میں مال مویشیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %