پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہو گا۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اپریل کو ہو گا جس میں پاکستان کے لیے 1.1 بلین ڈالر قرض کی منظوری سے متعلق فیصلہ ہو گا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے 29 اکتوبر کو پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی آخری قسط کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ جون 2023 میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دی تھی جبکہ نئے آئی ایم ایف پروگرام کے لیے آئی ایم ایف مشن کا اگلے ماہ کے وسط میں پاکستان دورے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا
پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کےدرمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل ہوگئے
آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کیلئے پاکستان سے مزید اقدامات کا مطالبہ کردیا
اس حوالے سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان جولائی کے اوائل تک آئی ایم ایف سے نیا پروگرام حاصل کر سکتا ہے۔
پاکستان میکرو اکنامک استحکام کے لیے آئی ایم ایف سے 3 سال کا نیا معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پروگرام کی تفصیل بتانے سے تاحال گریز کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کچھ روز قبل امریکا کا دورہ بھی کیا تھا جہاں انہوں نے آئی ایم ایف، عالمی بینک اور امریکی حکام کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت کی تھی۔