مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 31 Second

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کیس کے 3 مقدمات میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی درخواست بریت پر نوٹس جاری کردیے۔شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کے خلاف 9 مئی کے 3 مقدمات کی سماعت کے لیے شیخ رشید اپنے وکلا سردار رازق، سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، بعد ازاں شیخ رشید کے وکیل نے ان کی بریت کی درخواست دائر کردی۔
بعد ازاں عدالت نے درخواست بریت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے تینوں مقدمات کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے حوالے سے تھانہ کینٹ ،مورگاہ اور ٹیکسلا میں مقدمات درج ہیں۔شیخ رشید احمد نے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر مقدمات کی بھرمار ہے درجنوں مقدمات ہیں اور جھوٹی شہادتیں ہیں، وہ لوگ جو جیل میں ایک دو دن بھی نہیں رہ سکے انہوں نے ہم پہ جھوٹی شہادتیں دی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ یہ حکومت فیل ہو چکی ہے عوام مر رہے ہیں، پس گئے ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، ہمیں ہر روز عدالتوں میں پیش ہونا پڑتا ہے اور ہم پر ایسے ایسے کیسز بنائے گئے ہیں کہ شاید دنیا ہنسے گی، ایک آدمی پاکستان میں بھی نہیں ہے مگر اس پر بھی مقدمہ ہے، کوئی روز ایسا نہیں جب عدالت مین پیشی نہ ہو۔سابق وزیر نے کہا کہ میرے وکیل سردار رازق کو ہر دوسرے، تیسرے دن ایک کیس میں عدالت پیش ہونا پڑتا ہے، بالاخر یہ سارے کیسز حکومت کو واپس لینے ہوں گے، یہ جھوٹے مقدمات ہیں جو بنائے گئے ہیں، یہ اپنی موت خود مریں گے، ہم لڑیں گے قانون اور آئین کے دائرے میں، انشااللہ تعالی یہ کیس ختم ہوں گے اور ہم یہ کیس جیتیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %