ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 29 Second

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کو وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس سے قبل یرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچے تو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 3 روز کے دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، ان کی اہلیہ، ایرانی وزیرِ خارجہ، کابینہ ارکان، اعلیٰ حکام اور تاجر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے استقبال کیا۔

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں شیڈولڈ ہیں۔

‎ایرانی صدر لاہور اور کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔

معزز مہمان کی آمد پر کراچی میں 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کا 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ‎ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے، تجارت، توانائی، زراعت، عوام سے عوام کے باہمی رابطوں اور دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعاون پر بات چیت ہو گی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کا ایجنڈا پاک ایران تعلقات کو ترجیح دینا ہے۔

ایرانی صدر کے ہمراہ آیا ہوا وفد تجارت اور توانائی سے متعلق مفاہمتی یاداشتوں پردستخط کرے گا ۔

نئی حکومت آنے کے بعد کسی بھی سربراہِ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %