وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ میں ملوث عملے کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:36 Second

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے اور ملوث عملے کے خلاف بلا امتیاز ایکشن کا حکم دے دیا۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اوور بلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان تیز کرنے کا حکم دے دیا۔بیان میں ایف آئی اے افسران کو اووربلنگ، بجلی چوروں کیخلاف 100 فیصد کارکردگی کی ہدایت کی گئی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ اووربلنگ عوام سے ظلم کے مترادف ہے، ملوث عملہ رعایت کا مستحق نہیں، اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فورا ریلیف دیا جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %