رکنِ قومی اسمبلی بننے پر شرمیلا فاروقی کی آصفہ بھٹو کو مبارکباد

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 3 Second

گزشتہ روز سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔

آصفہ بھٹو زرداری این اے 207 بینظیر آباد (نوابشاہ) سے ضمنی الیکشن میں بلا مقابلہ منتخب ہوئی ہیں۔

اس موقع پر جہاں اُنہیں پاکستان بھر سے بی بی کے چاہنے والوں اور پی پی پی کے جیالوں کی جانب سے مبارکبادیں دی جا رہی ہیں وہیں معروف خاتون سیاستدان شرمیلا فاروقی نے بھی آصفہ بھٹو کو دعائیں دی ہیں۔

ایم این اے شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آصفہ بھٹو کے ہمراہ خوشگوار موڈ می دو تصویریں شیئر کی ہیں۔

آصفہ بھٹو کو خاتون اوّل کا درجہ مل گیا

شرمیلا فاروقی نے آصفہ بھٹو کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مبارک ہو آج آپ پارلیمانی سیاست میں بطور ممبر قومی اسمبلی پاکستان کے سفر کا آغاز کر رہی ہیں، اللّٰہ کرے آپ اپنی بے مثال لگن اور ہمدردی کے ساتھ آگے بڑھیں اور چمکیں۔‘

دوسری جانب پی پی پی کی جانب سے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ خاتونِ اول، آصفہ بھٹو کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %