شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 18 Second

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد موقع پر مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا جب کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسزعلاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔
چند روز قبل سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے میر علی حملہ کے ماسٹر مائنڈ سحرا عرف جانان سمیت 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد کمانڈر سحر جانان سمیت 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

ترجمان پاکستان آرمی کا کہنا ہے کہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد 16 مارچ کو میر علی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے صفائی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں کیوں کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %