سی ٹی ڈی کاانٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں،22دہشتگرد گرفتار

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 23 Second

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا،آپریشن لاہور،بہاولپور،میانوالی،راولپنڈی ،چنیوٹ ،پاکپتن،سرگودھا،اٹک اور چکوال میں کئے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان کاﺅنٹر ٹیرررزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پنجاب بھرمیں232آئی بی اوز آپریشن کئے گئے ہیں۔
لاہور سے کالعدم تنظیم کو مالی معاونت کرنے والے 2جبکہ بہاولپور سے افغانستان سے ٹرینڈ یافتہ ٹی ٹی پی کا ایک خطرناک دہشتگرد گرفتار کرلیا ہے۔دہشتگردوں کی شناخت شہزاد،مدثر،فضل مولا،اعظم،رحمان،شفیق اور ذیشان سے ہوئی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد،27ڈیٹو نیٹر،60فٹ حفاظتی فیوز وائر،آئی ڈی بی بم اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والے تمام دہشتگردمختلف اداروں اور سرکاری محکموں دفاتر پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔۔ترجمان کاﺅنٹر ٹیرررزم ڈیپارٹمنٹ نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے 1081کومبنگ آپریشنزکے دوران 149مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔کومبگ آپریشن کے دوران43792افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقہ منگھوپیر میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد ولی رحمان کو گرفتار کرلیاتھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے مطابق ملزم فورسز اور عوام پر حملوں میں ملوث تھا، گرفتار دہشت گرد نے 2004 میں وزیر ستان میں فورسز پر حملہ کیا تھا، دہشت گرد حملے میں پاک آرمی اور ایف سی کے جوان شہید ہوئے تھے۔ ملزم کا تعلق کمانڈر عظمت اللہ عرف طارق گروپ سے تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %