عمر ایوب بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچ گئے

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:34 Second

تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

اس موقع پر پولیس نے عمر ایوب سے کہا کہ آپ کی گاڑی اڈیالہ جیل میں نہیں جا سکتی۔

عمر ایوب نے جواب دیا کہ میرے پاس ملاقات کے لیے عدالتی حکم نامہ ہے۔

اس کے ساتھ ہی عمر ایوب نے پولیس اہلکاروں کو عدالتی حکم نامہ دکھایا۔

عمر ایوب نے کہا کہ عدالتی حکم نامے کے باوجود بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری بھی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %