چیئر مین پی سی بی نے 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 25 Second

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی سی بی سلیکشن کمیٹی 7 ممبران پر مشتمل ہوگی، سلیکشن کمیٹی کا کوئی چیئرمین نہیں ہوگا، پی سی بی سلیکشن کمیٹی کو ری آرگنائز کیا ہے، وہاب ریاض، محمد یوسف، اسد شفیق اور عبدالرزاق کمیٹی میں شامل ہوں گے، اس کے علاوہ کوچ اور کپتان بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا سلیکشن میں کوئی کردار نہیں ہوگا، ٹیم کو بہتر کرنے کیلئے سلیکشن کمیٹی یا میرے پاس کوئی چراغ نہیں، چیزیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا، اب یہ نہیں ہوگا کسی کا فون آجائے کہ اس کو کھلا دو یہ نہیں چلے گا، قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹریننگ کیلئے کاکول اکیڈمی جا رہے ہیں، عماد وسیم کو کوئی این او سی دینے کی بات نہیں ہوئی، حارث رؤف کا کنٹریکٹ بحال کردیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں کچھ ایسے منصوبے کرنے جارہاہوں جس کا فائدہ 5 سال بعد نظر آئے گا، جادو سے کچھ تبدیل نہیں ہوسکتا، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کریڈیٹ کس کو ملتاہے، محنت پوری کریں گے، محنت میں کوئی کمی نہیں ہوگی، کرکٹ بورڈ کا پیسہ کرکٹ کی بہتری پر لگاؤں گا، کوئی لابی نہیں چلے گی سلیکشن کمیٹی فیصلوں میں آزاد ہوگی ، پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایک غیرملکی کوچ کے ساتھ بات چیت چل رہی تھی لیکن میڈیا پر کچھ زیادہ بڑھا چڑھا کر بتایاگیا جس کے باعث غیرملکی کوچ گھبرا کر بھاگ گیا، چند روز میں کوچ کا فیصلہ ہو جائے گا ، معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %