رشوت مانگنے والے افسر کے سر پر اینٹ مارو اور نام میرا لو: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:45 Second

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے عوام سے کہا ہے کہ رشوت مانگنے والے افسر کے سر پر اینٹ مارو اور نام میرا لو۔

گاؤں سید علیاں میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ رشوت لینے اور دینے والا دونوں دوزخی ہیں، مجھ سے کبھی شکایت نہ کریں کہ فلاں شخص رشوت مانگ رہا ہے۔

آخرکار منتخب وزیراعلیٰ KP علی امین گنڈاپور نے پہلا پتھر پھینک دیا

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ رشوت مانگنے والے کے سر پر اینٹ مار کر اس کے بیٹے کو کہو کہ آپ کے والد کو جہنم سے بچایا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام غیرت کریں اور رشوت خور کو موقع پر سزا دیں، نہ خود جہنمی بنو اور نہ مجھے بناؤ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %