نوازشریف کی زیر صدارت حکومت پنجاب کے اجلاس کا انعقاد چیلنج

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:29 Second

سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب حکومت کے انتظامی اجلاس کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نہ تو وزیر ہیں اور نہ وزیراعلی ہیں، نواز شریف کے پاس کوئی انتظامی عہدہ نہیں، مسلم لیگ (ن) کے قائد انتظامی سطح پر کسی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نواز شریف کو انتظامی سطح پر اجلاس کی صدارت کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %