علی امین گنڈا پورمدت پوری نہیں کرپائیں گے ، فیصل واوڈا کا دعوی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 19 Second

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور اپنی وزارت کی مدت پوری نہیں کر پائیں گے ۔ کم عمری میں مجھے تین عہدے مل سکتے ہیں تو تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بھی مل سکتے ہیں۔ موجوودہ حکومت بمشکل ڈھائی سال چل سکے گی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور مدت پوری نہیں کر پائیں گے۔
رمضان کے بعد انکی مشکلات میں اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، میں رکن قومی اسمبلی، وفاقی وزیر اور سینیٹر رہا ہوں، میں نے خود استعفیٰ دیا، کوئی استعفیٰ نہیں دلوا سکتا تھا۔ انہوں نے دعوی کرتے ہوے کہا کہ میرے خیال سے یہ حکومت دو ڈھائی سال رہے گی، پاکستان کے انتخابات میں خرید و فروخت ہوتی ہے، میں نہیں کہہ سکتا کہ اس بار خرید و فروخت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مشورہ دیتے ہوے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاند پر حکومت بنائیں تو بہتر ہے، بانی پی ٹی آئی کو سمجھایا ان کو سمجھ نہیں آیا، اب بھی سمجھ نہیں آ رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی بانی پی ٹی آئی سے گزارش ہوگی کہ مولا جٹ کی سیاست چھوڑیں جمہوری راستہ نکالیں، 9 مئی میں ملوث ملزمان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ تین عہدے جب مجھے کم عمری میں مل سکتے ہیں تو تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بھی مل سکتے ہیں، الیکشن میں اس لیے حصہ نہیں لیا کیونکہ حکومت کی مدت اتنی نہیں ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %