سندھ نے ارسا چیئرمین کی تعیناتی مسترد کردی، نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:38 Second


سندھ نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے چیئرمین کی تعیناتی مسترد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے ارسا چیئرمین کی تعیناتی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارسا چیئرمین کی تعیناتی واٹر اکارڈ اور ارسا ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ارسا چیئرمین کی غیرقانونی تعیناتی کی مذمت کرتی ہے۔

صوبائی وزیر آبپاشی کا کہنا تھا کہ ارسا کا چیئرمین صوبوں کے ممبر یا وفاق کا نمائندہ ہوتاہے، کوئی باہر کا شخص چیئرمین ارسا نہیں بن سکتا۔

جام خان شورو نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ باہر کے شخص کی ارسا چیئرمین تعیناتی قوانین کی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %