عدت کے دوران نکاح:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 43 Second

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اور پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہیں ہوئے.
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی، تحریک انصاف کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ ہم مدعی کا انتظار کرلیتے ہیں جس پر وکیل نے رضامندی ظاہر کی بعد ازاں عدالت نے مدعی کے عدم حاضری پر سماعت میں وقفہ کردیا.

یاد رہے کہ 29 فروری کو اسلام آباد کی سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ عدالت نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر اپیلیں قابل سماعت قرار دے دی تھی.

وکیل صفائی سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ معاشرے میں شائستگی قائم رہنی چاہیے، ایسے کیسز نہیں دائر ہونے چاہیے، عدت میں نکاح کیس کے اثرات بیرون ملک تک گئے ہیں، بشریٰ بی بی نے کہا عدت مکمل کرنے کے بعد وہ اپنی والدہ کے گھر چلی گئی تھی، خاورمانیکا نے بھی میڈیا پر بشری بی بی کے دینی خاتون ہونے کا اعتراف کیا . انہوں نے بتایا کہ تقریباً 6 سال بعد خاور مانیکا نے بشری بی بی اور عمران خان کے خلاف شکائت دائر کی بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی تھی یاد رہے کہ 3 فروری کو سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں 7، 7 سال قید کی سزا سنادی گئی تھی.
سینئر سول جج قدرت اللہ نے بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی درخواست پر اڈیالہ جیل میں سماعت کے بعد فیصلہ سنا دیا، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 5 ،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %