0
0
Read Time:44 Second
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دیں گے، گھروں میں ان کا حق پہنچائیں گے۔
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے پونچھ ہاؤس میں ماڈل رمضان بازار کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیش بورڈ اور پی آئی ٹی بی کے ڈیش بورڈ کا مشاہدہ کیا اور ڈیش بورڈ پر پیش کردہ اعداد و شمار کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان پیکج کی گھروں میں ترسیل کی مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیا۔
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا چاہتے ہیں جس میں غفلت برداشت نہیں کریں گے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10رمضان تک تمام ضرورت مندوں تک رمضان نگہبان پیکج پہنچ جائے گا۔