وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 42 Second

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صدر کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کروں گا، آصف زرداری فارم 45 نہیں 47 والے صدر ہیں، انہیں صدر مانتا ہوں اور نہ ہی ان کی حلف برداری میں جاؤں گا۔

بتایا گیا ہے کہ مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف پشاور میں رنگ روڈ کتوبر چوک پر احتجاجی جلسہ کرے گی، اس حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور جلسے سے خطاب کریں گے، جنہوں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ نو منتخب صدر آصف زرداری کی تقریب حلف برداری آج شام 4 بجے ایوان صدر میں ہوگی جہاں وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نومنتخب صدر سے حلف لیں گے جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوں گے، وزرا، مختلف ممالک کے سفیروں کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حکمراں اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری 14ویں صدر پاکستان اور دو مرتبہ سربراہ مملکت منتخب ہونے والے پہلے صدر بن چکے ہیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ سے آصف علی زرداری کو 255 ووٹ ملے جب کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں سے انہوں نے 461 ووٹ حاصل کیے، ان کے مخالف امیدوار سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کو سینٹ اور قومی اسمبلی سے 119 ووٹ ملے اور چاروں صوبائی اسمبلیوں سے انہوں نے 200 ووٹ حاصل کیے، یوں آصف علی زرداری کو مجموعی طور پر 716 ووٹ ملے اور محمود خان اچکزئی کو 319 ووٹ ملے جب کہ آصف علی زرداری کو ملک بھر سے 411 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ محمود خان اچکزئی کو ملک بھر سے 188 الیکٹورل ووٹ ملے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %