پیرس: شہباز شریف اور مریم نواز کے منصب سنبھالنے کی خوشی میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 23 Second

پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے راہنما سید جمال خالد کا کہنا ہے کہ قائد میاں نواز شریف کی سرپرستی میں (ن) لیگ کی حکومت نہ صرف ملکی معیشت کو مستحکم کرے گی بلکہ اتحادیوں سے ملکر ملک میں سیاسی استحکام کا ماحول بھی بحال کرے گی۔

انہوں نے میاں شہباز شریف کے بطور وزیراعظم اور محترمہ مریم نواز کی بطور صوبائی وزیر اعلیٰ منصب سنبھالنے کی خوشی میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا جس میں کیک بھی کاٹا گیا۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے مشکل معاشی حالات میں حکومت سنبھال کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہی ملک کو معاشی و داخلی بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف انشاء اللہ اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے بڑی ضرورت پی آئی اے کی یورپ کے لیے بحالی کے اقدامات کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا ہے اب پاکستان قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں اپنی نئی راہوں کا تعین کرے گا اور دنیا کے سامنے ایک ترقی یافتہ ملک بن کر ابھرے گا ۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا کیا اور نعرے بازی کی گئی۔

مقررین میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سرپرست سردار ظہور اقبال ، چیرمین راجہ علی اصغر ،پروگرام آرگنائزر سید خالد جمال،ن لیگ کشمیر ونگ کے راہنمانعیم چوہدری ،نائب صدر حاجی نثار احمد ،یوتھ ونگ کے راہنما چوہدری عبدالقادراور چوہدری عمران سمیت دیگر شامل تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %