اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کمپنیوں کی سالانہ لائسنسنگ فیسوں میں بھاری اضافے کی تجویز دے دی۔
نیپرا نے بجلی پیداواری کمپنیوں کی سالانہ فیس میں 125 فیصد اضافے کی تجویز دیتے ہوئے اس حوالے سے حتمی فیصلے سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے 30 یوم میں آرا طلب کرلی ہے۔
بجلی پیداواری کمپنیوں کے لیے فیس 20 ہزار سے بڑھا کر 44 ہزار 786 روپے فی میگاواٹ کرنے تجویز کی گئی ہے ۔
نیشنل گرڈ کمپنی کی سالانہ فیس 115 فیصد اضافے سے 2 کروڑ 15 لاکھ روپے تجویز کی گئی ہے جب کہ صوبائی گرڈ کمپنی کی سالانہ فیس 115 فیصد اضافے سے 53 لاکھ 70 ہزار روپے تجویز کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
مالی سال 22-23 میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے قومی خزانے پر 403 ارب روپے کا بوجھ ڈالا: نیپرا
نیپرا نے عوام پر بجلی گرادی، ایک ماہ کیلئے 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
نیپرا نے اووربلنگ کے معاملے پر بجلی کمپنیوں کے جوابات غیر تسلی بخش قرار دیدیے
نیپرا تجاویز میں کے الیکٹرک کی سالانہ ٹرانسمیشن لائسنس فیس 70 لاکھ روپے سے بڑھا کر ڈیڑھ کروڑروپے کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی تقسیم کے لائسنس کی سالانہ فیس 13 ہزار 973 روپے فی ایم وی اے کرنے اور مارکیٹ اینڈ سسٹم آپریشنز فیس 115 فیصد اضافے سے 2 کروڑ 15 لاکھ روپے سالانہ کرنے کی تجویز دی ہے۔
خصوصی مقاصد کے لیے بجلی کی ترسیلی لائن کی فیس 2 ہزار 500 سے بڑھا کر 5 ہزار 375 روپےفی میگاواٹ کرنے جب کہ خصوصی مقاصدکی ٹرانسمیشن لائن کی زیادہ سے زیادہ سالانہ فیس ایک کروڑ سے بڑھا 2 کروڑ 15 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ملک میں بجلی کی مسابقتی تجارت کے تحت ایک کروڑ 94 لاکھ روپے سالانہ فیس کی بھی تجویز دی گئی ہے۔