وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:57 Second

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی شریک تھے۔

وفد نے وزیرِ اعظم کو وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے حکومت کیساتھ کھڑی رہے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خدا اور عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پاکستان کی خدمت کے لیے ایک مرتبہ پھر موقع دیا، خادم پاکستان منتخب کرنے کے لیے ایوان میں اپنی اتحادی جماعتوں کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خدا کے کرم اور اپنی محنت سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سابق نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی موجود تھے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقاتواضح رہے کہ ملاقات گزشتہ شب وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہوئی تھی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %