عالمی بینک نے کاسا 1000 منصوبے پرکام دوبارہ شروع کرنےکا اعلان کردیا۔
پاور ڈویژن نے اپنے اعلامیے میں کاسا 1000منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کاسا منصوبے کی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے۔
اعلامیے کے مطابق حکومت نے عالمی بینک کا شکریہ ادا کرنے کے لیے مشترکہ ڈکلیریشن پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے، پاکستان مشترکہ ڈکلیریشن پر دستخط کے لیے کرغزستان اور تاجکستان کے ساتھ شامل ہوگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں
سیاسی غیریقینی پاکستان میں معیشت کی رفتار سست کرسکتی ہے: عالمی بینک
عالمی بینک کو نئی حکومت کی جانب سے توانائی اور ٹیکس اقدامات کے خاتمے کا خدشہ
اعلامیے کے مطابق عالمی بینک نے افغانستان میں تعمیراتی کام شروع کرنے کے لیے درخواست کا بروقت جواب دیا، منصوبےمیں شامل تمام 3 پڑوسی ممالک نے منصوبے کی بحالی کے لیے درخواست کی تھی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ منصوبے کے تحت افغانستان کے راستے پاکستان کو کلین انرجی دستیاب ہو سکےگی۔