مشکل اصلاحات کیلئے پاکستان کی نئی مخلوط حکومت کا انتخابی مینڈیٹ زیادہ مضبوط نہیں: موڈیز

پاکستان کاروبار
0 0
Spread the love
Read Time:55 Second


عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال پررپورٹ جاری کردی۔

موڈیزکی رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ پاکستان میں 8 فروری کو انتہائی متنازع انتخابات کے باعث سیاسی خطرات بلند ہیں،نئی مخلوط حکومت کیلئے غیریقینی صورتحال برقرار رہے گی جب کہ مشکل اصلاحات کیلئے نئی مخلوط حکومت کا انتخابی مینڈیٹ زیادہ مضبوط نہیں۔

یہ بھی پڑھیں
بینک آف امریکا نے پاکستان کے ڈالر بانڈ کا درجہ ہیوی ویٹ کردیا
پاکستان کی آئی ایم ایف سے بنگلا دیش طرز کے معاہدے کی کوشش
موڈیز نے پاکستان کی آؤٹ لک مستحکم لیکن طویل مدتی سی اے اے تھری ریٹنگ برقرار رکھتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کو بیرونی مالی ضروریات کا سامنا ہے اور زرمبادلہ ذخائر ناکافی ہیں، پاکستانی معیشت کو قلیل، وسط مدت کے دوران انتہائی بلند مالی خطرات درپیش ہیں۔

موڈیز کے مطابق آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام، دیگر ممالک اور اداروں سے قرض کا حصول مشکل ہوگا، مالی اوربیرونی خطرات میں کمی پر پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوسکتی ہے، پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر اور ریونیو میں بہتری لانا ہوگی، قرضوں پرڈیفالٹ کی صورت میں پاکستان کی ریٹنگ ڈاؤن گریڈ ہوسکتی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %