معروف پیزا کمپنی کا ملازم ناک میں انگلی ڈال کر پیزا بناتے پکڑا گیا

انٹرنیشنل
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 16 Second

ریسٹورینٹ اچھا ہے یا نہیں، اس بات کا تعین کئی چیزوں سے کیا جاتا ہے جیسے کہ وہاں کا کھانا کیسا ہے، عملے کا رویہ کس طرح کا ہے لیکن ان سب معاملات میں سب سے زیادہ خیال اس بات کا رکھا جاتا ہے کہ ریسٹورینٹ میں حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل ہو رہا ہے یا نہیں۔

معروف فوڈ چین جو پیزا بنانے کے لیے مشہور ہے، کے ایک ملازم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں حفظانِ صحت کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔

جاپان میں پیزا بنانے والے ریسٹورینٹ کے ایک ملازم کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، مختصر کلپ میں ملازم ناک میں انگلی ڈال کر پیزا کی ڈو سے صاف کرتا ہے اور  پھر پیزا بنانے کا کام جاری رکھتا ہے۔

کمپنی نے اس کا نوٹس لیا اور اس واقعے پر معافی مانگی، جاری کردہ بیان میں فوڈ چین نے کہا کہ ویڈیو کو اسٹور میں گھنٹوں بعد فلمایا گیا تھا اور اس میں پیزا کا آٹا استعمال نہیں کیا گیا تھا۔

فوڈ چین نے کہا ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ تمام ڈو ضائع کردی گئی تھی، کمپنی کے مطابق اس برانچ کو فی الحال سیل کر دیا گیا ہے اور مذکورہ ملازم کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

کمپنی نے معافی نامے میں کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ اس قسم کی شکایت موصول نہیں ہو گی۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ ریسٹورینٹ کی غفلت سے مایوس ہوئے ہیں، اس ریسٹورینٹ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %