بھارتی سیاست دان کی خوفناک سڑک حادثے میں ہلاکت

انٹرنیشنل
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 12 Second


بھارتی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی سیاست دان، ممبر قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) لسیہ نندیتا روڈ حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق تلنگانہ کے سیاسی منظر نامے کی ممتاز شخصیت، سیاسی جماعت بھارت راشٹرا سمیتی کی آج حیدرآباد میں ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی ہے۔

لسیہ نندیتا 2016ء میں کاواڈی گوڈا سے کارپوریٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں، 37 سالہ لسیہ نندیتا پہلی بار ہی ایم ایل اے بنی تھیں۔

ایم ایل اے لسیہ نندیتا کی گاڑی توازن کھو بیٹھی تھی جس کے نتیجے میں گاڑی روڈ پر موجود ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں لسیہ نندیتا کو شدید چوٹیں آئیں جن کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال پہنچنے سے قبل ہی اُن کی موت واقع ہو گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لسیہ نندیتا کے ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دس دن قبل بھی لسیہ نندیتا ایک ایسے ہی روڈ حادثے کا شکار ہو کر بال بال بچ گئی تھیں اور اُنہیں معمولی چوٹیں آئیں تھی۔

بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق 1986 میں حیدرآباد میں پیدا ہونے والی لاسیہ نندیتا نے تقریباً ایک دہائی قبل سیاست میں قدم رکھا تھا۔

2023ء کے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں سکندرآباد کنٹونمنٹ سے ایم ایل اے منتخب ہونے سے پہلے انہوں نے کاواڈی گوڈا وارڈ میں کارپوریٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں تھی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %