قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے 26 اور 28 فروری کی تاریخ تجویز

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:30 Second

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے 26 سے 28 فروری کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تاریخ کے حوالے سے سمری صدرمملکت کوبھیج دی گئی ہے۔

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹی فکیشن کو بحال کردیا گیا ہے، لیگی امیدواروں انجم عقیل، طارق فضل چوہدری اور راجہ خرم کے نوٹی فکیشن جاری کردیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے انتخابی عذر داریوں کی درخواستیں مسترد کردیں۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی کا اجلاس ہفتے کی صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %