0
0
Read Time:40 Second
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی عبد الواسع نےچیف جسٹس کےخلاف سوشل میڈیامہم چلائی، ملزم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں اور ان کی کردار کشی کی۔
یہ بھی پڑھیں
جسٹس فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں کون دے رہا ہے؟ چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا
دھمکیاں مل رہی ہیں؛ افشاں لطیف نے چیف جسٹس اور آرمی چیف کو خط لکھ دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عبدالواسع کوحراست میں لےلیا ہے۔
ذرائع کا کہناہےکہ چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے باقی کرداروں کی شناخت جاری ہے اور باقی ملوث افرادکی نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔