پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 39 Second

سکولز کالجز کو ہفتے میں ایک پیریڈ ماحولیات و پودوں کی آگاہی کا مختص کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں عدالت نے تمام اسکولز اور کالجز کو ہفتے میں ایک پیریڈ ماحولیات اور پودوں کی آگاہی کے لیے مختص کرنے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ ممبر جوڈیشل کمیشن فوری تمام سکولز اور کالجز کو آگاہ کرے۔
تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل میں سیکیورٹی کے فنڈز سے متعلق رپورٹ طلب کی، دوران سماعت پی ایس ایل میچز سے متعلق ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ پی ایس ایل کے میچز کے دوران شہریوں کو زیادہ پریشانی نہیں ہوگی، پی ایس ایل میں شہریوں کے لیے ٹریفک کو مختصر وقت کے لیے بند کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے سموگ اور آلودگی کے تدراک سے متعلق متعلقہ محکموں سے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے تعلیمی اداروں میں لگائے گئے سولر سسٹم بھی فعال کرنے لا حکم دے دیا، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ اسکول کالجز میں درخت لگانا احسن اقدام ہے، توانائی کے متبادل ذرائع کی وجہ سے دنیا میں ایندھن کی کھپت کم ہو گئی۔ اس سے قبل ہونے والی سماعت میں سموگ پر بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کے افسران عدالت میں پیش ہوئے تھے، وکیل جوڈیشل کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سڑکوں پر چھڑکاؤ کے لئے گراؤنڈ واٹر استعمال کر رہی ہے، جب تک ٹیوب ویل سربمہر نہیں ہوں گے یہ لوگ باز نہیں آئیں گے، ہم مختلف علاقوں میں پانی کی آلودگی چیک کر رہے ہیں، کرکٹ میچز کے دوران لگائے جانے والے جنریٹرز ماحول دوست ہونے چاہئیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہیلوجن لائٹس کو بھی تبدیل کرنا چاہئے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %