اسلام آباد میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے دفعہ 144نافذ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:27 Second

اسلام آباد میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد کردیں۔

 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے زہریلی گیسوں کا اخراج روکنے کیلئے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق احکامات کا اطلاق فی الفور آئندہ 2 ماہ تک کے لیے ہوگا جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 جاری نوٹیفکیشن کے تحت گاڑیوں، فیکٹریوں، بھٹوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج  سمیت کوڑا اور فصلیں جلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %