غیر معمولی احتجاج کو روکنے کے انتظامات بھی غیرمعمولی ہوں گے: رانا ثنا اللہ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:50 Second

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کا پروگرام بنایا ہے تو اُسے روکنے کیلئے ہمارے انتظامات بھی غیرمعمولی ہوں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 لاکھ افراد تو خود بانی پی ٹی آئی بھی نہیں لاسکے تھے، وہ بھی کبھی 20-25 ہزار سے زیادہ لوگ جمع نہیں کرپائے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نہ 9 من تیل ہوگا، نہ رادھا ناچے گی، پی ٹی آئی کے اس قسم کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں ہے۔

مشیر وزیر اعظم نے بشریٰ بی بی کی رہائی کے پیچھے ڈیل کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تو پی ٹی آئی کے رابطے بھی نہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی اگلے 1 ماہ میں رہا ہو رہے ہیں تو پی ٹی آئی کی یہ تحریک کس لیے ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %