آئینی ترمیم پر تقریباً اتفاق ہوگیا ہے: گورنر پنجاب

پاکستان
1 0
Spread the love
Read Time:37 Second

لاہور: گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پر تقریباً اتفاق ہوگیا ہے۔

لاہور میں سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ  آئینی ترمیم پر تقریباً اتفاق ہوگیا ہے اور حالیہ ملاقات کے دوران آئینی بینچ بنانے کہ بات کلیئر ہوگئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ججوں کی تقرری کے طریقے سے متعلق ترمیم کا بھی اتفاق ہوگیا ہے اور اب صرف ایک ترمیم پر 20 فیصد معاملہ رہ گیا ہے جب کہ میرے خیال میں پی ٹی آئی بھی آن بورڈ ہوگی۔

سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر کی تقرری کے بارے میں کوئی معاملات طے نہیں ہوئے مگر کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی اورغلط چیز پر بات کرنا بنتی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %