الخدمت کے تعاون سے غزہ کیلئے دسویں امدادی کھیپ روانہ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:52 Second

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی دسویں کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔

امدادی سامان کی روانگی کی تقریب جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پر ہوئی۔

تقریب میں ایم این اے ڈاکٹر درشن نے این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان کے ہمراہ شرکت کی۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، این ڈی ایم اے نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امدادی سامان کی دسویں کھیپ روانہ کر دی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امدادی سامان بذریعہ چارٹر طیارے عمان، اردن کے لیے روانہ کیا گیا ہے، جس میں غزہ کے لوگوں کے لیے ضرورت کے مطابق 40 ٹن ادویات شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے اب تک کل 1151 ٹن امدادی سامان غزہ کے لیے روانہ کیا جا چکا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %