ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 58 Second

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 53 روپے ہوگئی ہے۔ یاد رہے عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 ہزار628 ڈالر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 06 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 04 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 737 روپے 03 پیسے رہی۔ اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 721 روپے 59 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 910 روپے 14 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 21 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے اور قیمت فروخت 280 روپے 70 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسچینج کمپنیوں کو نقد امریکی ڈالر درآمد کرنے کے لیے ایک سال کی توسیع دے دی ہے۔ ابتدائی طور پر ایکسچینج کمپنیوں کو کارگو یا سکیورٹی کمپنیوں کے ذریعے امریکی ڈالر کے علاوہ دیگر قابل قبول غیر ملکی کرنسیاں برآمد کرنے اور غیر ملکی کرنسیوں کی برآمد کی تاریخ سے پانچ دن کے اندر پاکستان میں بینکوں میں رکھے گئے اپنے غیر ملکی کرنسی اکاونٹس میں مساوی امریکی ڈالر واپس بھیجنے کی اجازت تھی تاہم گزشتہ سال جولائی میں اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز مینوئل میں ترمیم کی اور ایکسچینج کمپنیوں کی سہولت کے لیے نقد ڈالر درآمد کرنے کی اجازت دی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %