کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ملک میں اب تک منکی پاکس کے چھ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ ایک مریض جاں بحق ہوگیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد نے منکی پاکس سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ ملک میں اب تک منکی پاکس کے چھ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، پاکستان میں اب تک منکی پاکس کا ایک مریض جاں بحق ہوا، اسے ایچ آئی وی بھی تھا۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی ایئرپورٹ پر ایک دن میں منکی پاکس کا دوسرا مشتبہ کیس رپورٹ
عالمی ادارۂ صحت کی منکی پاکس کی پہلی ویکسین کی منظوری
منکی پاکس کی علامات 4 سے 15 روز میں ظاہر ہوتی ہیں، ڈاکٹر مختار احمد
کوآرڈینیٹر برائے صحت کے مطابق ملک میں اب تک منکی پاکس کے 69 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
پولیو کیسز پر نیشنل کوآرڈینیٹر برائے پولیو انوارالحق نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔
انوار الحق نے کہا کہ رواں سال 335 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، 67 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی اور21 پولیو کیسز سامنے آئے۔
انوارالحق نے کہا کہ بلوچستان میں 20، سندھ میں 18، کے پی میں 14 اور پنجاب میں 13 اضلاع پولیو وائرس سے متاثر ہوئے۔ 4 پولیو ورکرز مہم کے دوران شہید ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال بھی پولیو مہم میں بچے ویکسین سے محروم رہے ہیں، بلوچستان میں قلعہ عبداللّٰہ میں سکیورٹی وجوہات کے باعث مہم متاثر ہوئی۔