پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریزمیں دو ہفتے رہ گئے

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 43 Second

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے تاحال انٹرنیشنل میڈیا رائٹس فروخت نہ ہو سکے، پہلا ٹیسٹ اب 2 ہفتے ہی دور ہے، مناسب ڈیل نہ ملنے سے پی سی بی کو کئی کروڑ روپے کا نقصان ہو سکتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعے کو انگلینڈ سے ہوم ٹیسٹ سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کیا ہے، پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا البتہ لیکن 2 ہفتے پہلے تک انٹرنیشنل رائٹس فروخت ہی نہیں ہو سکے ہیں، اس سے نہ صرف برطانوی شائقین میچز دیکھنے سے محروم رہ سکتے ہیں بلکہ پی سی بی کو بھی کروڑوں کا نقصان ہوگا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتنی جلدی اب کوئی اچھی ڈیل ملنا انتہائی مشکل ہے، بلیک آؤٹ سے بچنے کیلئے برطانیہ میں پی سی بی کو انتہائی کم رقم پر بھی رائٹس فروخت کرنا پڑ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بورڈ نے ابتدائی طور پر 3 سالہ انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کیلیے تقریبا 21 ملین ڈالر کی غیر منتطقی ریزرو پرائس مختص کی تھی کوئی اس کے قریب بھی نہ پہنچ سکا، غیرملکی کمپنی اسپورٹس فائیو نے سب سے بڑی 7.8 ملین ڈالر کی بڈ دی جبکہ 2 پاکستانی کمپنیز کی مشترکہ بڈ تقریبا 4.1 اور ولو کی 2.25 ملین رہی۔

پی سی بی نے ریزرو پرائس تک کسی کے نہ پہنچنے پر سب کی بڈز مسترد کر دیں، پھر صرف نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز اور ویسٹ انڈیز سے ویمنز سیریز کیلیے دوبارہ ٹینڈرنگ ہوئی، اس میں دونوں پاکستانی کمپنیز مشترکہ بڈ 99 ہزار ڈالر کے ساتھ فاتح رہیں۔سابق آئی سی سی آفیشل کیمبل جیمیسن بھی بڈنگ میں شامل رہے لیکن ان کی موجودگی سے پی سی بی کو کوئی فائدہ نہ ہوا،بورڈ نے دوبارہ-26 2024 کی 3 سالہ مدت کیلیے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس فروخت کرنے کی کوشش کی مگر مسترد شدہ ابتدائی سابقہ بڈ سے 50 فیصد کم رقم آفر ہوئی جس پر پراسس پھر روک دیا گیا۔یاد رہے کہ روایتی طور پر اسکائی اسپورٹس پاکستانی رائٹس خریدتا ہے البتہ اس بار دلچسپی نہیں دکھائی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %