صوبہ خیبرپختونخواہ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تمام رکاوٹیں عبور کرکے پورا پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کردیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف لاہور جلسے کا ایک ایک دن گن رہے تھے، خواجہ آصف اور عطا تارڑ اٹک پار کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے لیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اٹک پار بھی گئے اور پورا لاہور اور پنجاب بھی گھوم آئے، اٹک پل پار کرنے کی دھمکی دینے والے جعلی وزراء نے اب بھیگی بلیوں کی طرح چپ سادھ لی ہے۔
بیرسٹر سیف مزید کہتے ہیں کہ جعلی وزراء نے پہلے گنڈاپور کو اٹک کراس کرنے کا چیلنج دیا، جب علی امین گنڈا پور نے چیلنج پورا کیا تو نا اہلوں نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے راستہ روکا لیکن تمام تر رکاوٹوں کے باوجود گنڈاپور جلسہ گاہ پہنچے، حواس باختہ مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کرایا، تاہم کل پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نکلا، عمران خان کی رہائی اب کوئی بھی نہیں روک سکتا۔
ے کہ اپنے وعدے کے مطابق راستے بند ہونے کے باوجود لاہور پہنچا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے جلد رہا کراؤں گا۔انہوں نے گزشتہ روز کاہنہ رنگ روڈ لاہور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اپنے وعدے کے مطابق لاہور پہنچا ہوں، راستے بند ہونے کے باوجود جلسہ گاہ پہنچ گیا، کارکنان کیلئے جلسہ گاہ میں آنے کیلئے رکاوٹیں پیدا کی گئیں، جلسے میں رکاوٹیں پیدا کرنا حکومت پنجاب کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، رکاوٹوں کے باوجود عوام کی جلسے میں بھرپور شرکت ہم پر اظہار کا اعتماد ہے، جلسہ گاہ آکر حاضری دے دی سلام قبول کریں، عمران خان کو جیل سے جلد رہا کراؤں گا، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے لاہور اور خیبرپختونخواہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔