کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:33 Second

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست دے دی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق کے الیکٹرک نے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے جس کی سماعت 3 اکتوبر کو ہو گی۔

نیپرا کے مطابق درخواست اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے اور درخواست منظوری سے صارفین پر 100 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ علاوہ ازیں کے الیکٹرک کی جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نیپرا سے فیصلہ آنا بھی باقی ہے۔کے الیکٹرک نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے 3 روپے 9 پیسیفی یونٹ اضافہ مانگ رکھا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %